اسلام آباد۔8جنوری (اے پی پی):کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے سیدپور کے علاقے میں قائم غیر قانونی آبادیوں کے خلاف بڑی انسدادِ تجاوزات کارروائی عمل میں لائی، جو سیدپور نیشنل پارک میں ماحولیاتی تباہی کا باعث بن رہی تھیں۔ یہ کارروائی مرحلہ وار کی گئی اور ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل (انفورسمنٹ) ڈاکٹر انعم فاطمہ کی براہِ راست نگرانی میں انجام دی گئی۔کارروائی کے پہلے مرحلے میں تقریباً 320 کنال سرکاری …
سی ڈی اے کی سیدپور نیشنل پارک میں بڑی انسدادِ تجاوزات کارروائی، 320 کنال سرکاری اراضی واگزار

مزید خبریں
اسلام آباد۔8جنوری (اے پی پی):کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے سیدپور کے علاقے میں قائم غیر قانونی آبادیوں کے خلاف بڑی انسدادِ تجاوزات کارروائی عمل میں لائی، جو سیدپور نیشنل پارک میں ماحولیاتی تباہی کا باعث بن رہی تھیں۔ یہ کارروائی مرحلہ وار کی گئی اور ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل (انفورسمنٹ) ڈاکٹر انعم فاطمہ کی براہِ راست نگرانی میں انجام دی گئی۔کارروائی کے پہلے مرحلے میں تقریباً 320 کنال سرکاری اراضی ناجائز قبضے سے واگزار کروائی گئی، جس کی مالیت اربوں روپے ہے۔
واگزار کروائی گئی اراضی کو قدرتی حالت میں بحال کرنے کے لیے یہاں بہار کی شجرکاری اور ماحولیاتی بحالی کے اقدامات کیے جائیں گے۔یہ کارروائی گزشتہ دس برسوں میں سیدپور کے علاقے میں کی جانے والی پہلی بڑی انسدادِ تجاوزات مہم ہے، جو سرکاری زمین کے تحفظ اور اسلام آباد کے سبز علاقوں کے تحفظ کے لیے سی ڈی اے کے پختہ عزم کی عکاس ہے۔سی ڈی اے نے سخت احتسابی اصولوں پر عمل کرتے ہوئے تجاوزات کی سہولت کاری کے الزام میں دو انفورسمنٹ اہلکاروں اور ایک پولیس اہلکار کے خلاف انکوائری شروع کر دی ہے۔
اتھارٹی نے واضح کیا ہے کہ قصور ثابت ہونے کی صورت میں متعلقہ اہلکاروں کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔سی ڈی اے کا کہنا ہے کہ عوامی مفاد، ماحولیاتی تحفظ اور قانون کی بالادستی کو یقینی بنانے کے لیے انسدادِ تجاوزات آپریشنز مستقل اور مرحلہ وار بنیادوں پر جاری رہیں گے۔ عوام سے بھی اپیل کی گئی ہے کہ وہ سرکاری زمین پر ناجائز قبضوں سے گریز کریں اور شہر کے قدرتی اثاثوں کے تحفظ میں ادارے سے تعاون کریں۔








