سی ڈی اے کے زیر انتظام بلیو ایریا کمرشل پلاٹوں کی نیلامی کے تیسرے اور آخری روز نیلامی کے عمل کا آغاز

اسلام آباد ۔ 17 جولائی (اے پی پی) سی ڈی اے کے زیر انتظام بلیو ایریا کمرشل پلاٹوں کی نیلامی کے تیسرے اور آخری روز نیلامی کے عمل کا آغاز جمعہ کوہوگیا ہے۔ سی ڈی اے ترجمان کے مطابق نیلامی کے دوسرے روز سی ڈی اے نے 5.54بلین کے 4 پلاٹ نیلام کیے۔ نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے نے 7.25بلین کے 4 پلاٹ نیلام کیے۔ دو دن کی …

اسلام آباد ۔ 17 جولائی (اے پی پی) سی ڈی اے کے زیر انتظام بلیو ایریا کمرشل پلاٹوں کی نیلامی کے تیسرے اور آخری روز نیلامی کے عمل کا آغاز جمعہ کوہوگیا ہے۔ سی ڈی اے ترجمان کے مطابق نیلامی کے دوسرے روز سی ڈی اے نے 5.54بلین کے 4 پلاٹ نیلام کیے۔ نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے نے 7.25بلین کے 4 پلاٹ نیلام کیے۔ دو دن کی نیلامی کے عمل میں سی ڈی اے 8 پلاٹ12.8ارب میں نیلام کر چکا ہے۔ تیسرے روز مزید پلاٹوں کی نیلامی سے مزید آمدن متوقع ہے۔ آج بلیو ایریا کے کمرشل پلاٹوں کی نیلامی کا آخری دن ہے۔

مزید خبریں