شاداب خان کو ایکسن موبل گیانا گلوبل سپر لیگ کیلئے ڈیزرٹ وائپرز کا کپتان مقرر

پاکستان کے مایہ ناز آل رائونڈر شاداب خان کو رواں ماہ گیانا میں شروع ہونے والی ایکسن موبل گیانا گلوبل سپر لیگ کیلئے ڈیزرٹ وائپرز کا کپتان مقرر کر دیا گیا ہے۔ڈیزرٹ وائپرز کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق شاداب خان نے کپتانی ملنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس ذمہ داری کو اعزاز سمجھتے ہیں اور ٹیم کی قیادت کیلئے پرجوش ہیں۔

لاہور۔9جولائی (اے پی پی):پاکستان کے مایہ ناز آل رائونڈر شاداب خان کو رواں ماہ گیانا میں شروع ہونے والی ایکسن موبل گیانا گلوبل سپر لیگ کیلئے ڈیزرٹ وائپرز کا کپتان مقرر کر دیا گیا ہے۔ڈیزرٹ وائپرز کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق شاداب خان نے کپتانی ملنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس ذمہ داری کو اعزاز سمجھتے ہیں اور ٹیم کی قیادت کیلئے پرجوش ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ان کا مقصد ڈیزرٹ وائپرز کے ساتھ اپنا "نامکمل مشن” مکمل کرنا ہے اور ٹیم کو کامیابیوں سے ہمکنار کرنا ہے۔شاداب خان نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ ٹیم کے تمام کھلاڑی بھرپور محنت اور جذبے کے ساتھ میدان میں اتریں گے تاکہ گیانا گلوبل سپر لیگ میں بہترین نتائج حاصل کیے جا سکیں۔ڈیزرٹ وائپرز کو امید ہے کہ شاداب خان کی قیادت اور تجربہ ٹیم کیلئے مثبت ثابت ہوگا۔