شارجہ، 4.9 ملین ڈالر مالیت کے ہیرے کی انگوٹھی کی نمائش

شارجہ ۔ یکم اکتوبر (اے پی پی) شارجہ میں واچ اینڈ جیولری مڈل ایسٹ شو میں 4.9 ملین ڈالرمالیت کے ہیرے کی انگوٹھی نمائش کے لئے پیش کردی گئی۔اماراتی میڈیا کے مطابق انگوٹھی میں ایک ہی رنگ کے 7777ہیرے لگے ہیںجبکہ گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ بھی رکھتی ہے، یہ زیورات میں اہم شاہکار ہے۔انگوٹھی کا وزن 70.42گرام ہے۔ اس انگوٹھی کو بنانے والے 12کاریگروں کی ٹیم نے 18ماہ میں کئی گھنٹے صرف کئے۔ایکسپو سینٹر شارجہ میں اس’ واچ اینڈ جیولری مڈل ایسٹ شو’ میں 500 سے زیادہ مقامی اور بین الاقوامی نمائش کنندگان اور برانڈز شرکت کریں گے۔