شارجہ کرکٹ سٹیڈیم میں ٹورنامنٹ کے ایڈیشن کے انعقاد کا اعلان

لاہور۔26جنوری (اے پی پی):امارات کرکٹ بورڈ نے شارجہ کرکٹ سٹیڈیم میں ڈیفا نیوز ڈی10 ٹورنامنٹ کے ایک اور سنسنی خیز ایڈیشن کے انعقاد کا اعلان کر دیا ہے، جو 26 جنوری بروز پیر سے7 فروری 2026 تک کھیلا جائے گا۔ امارات کرکٹ بورڈ کے ترجمان کے مطابق یہ ٹورنامنٹ بھارت میں فین کوڈ جبکہ دنیا کے دیگر حصوں میں سپورٹس آئی ٹی وی پر براہِ راست نشر کیا جائے گا۔2020 …

لاہور۔26جنوری (اے پی پی):امارات کرکٹ بورڈ نے شارجہ کرکٹ سٹیڈیم میں ڈیفا نیوز ڈی10 ٹورنامنٹ کے ایک اور سنسنی خیز ایڈیشن کے انعقاد کا اعلان کر دیا ہے، جو 26 جنوری بروز پیر سے7 فروری 2026 تک کھیلا جائے گا۔ امارات کرکٹ بورڈ کے ترجمان کے مطابق یہ ٹورنامنٹ بھارت میں فین کوڈ جبکہ دنیا کے دیگر حصوں میں سپورٹس آئی ٹی وی پر براہِ راست نشر کیا جائے گا۔2020 میں آغاز کے بعد سے ڈی ایونٹس یو اے ای کے ڈومیسٹک کرکٹ کیلنڈر کا ایک اہم حصہ بن چکے ہیں، جو ملک کے بہترین کرکٹ ٹیلنٹ کو اعلی سطح پر اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا موقع فراہم کرتے ہیں۔

اس ٹورنامنٹ میں 07 نمائندہ ٹیمیں شرکت کریں گی جن میں شارجہ، دبئی، عمان، ابو ظہبی، فجیرہ، ایمریٹس بلیوز اور ایمریٹس ریڈز شامل ہیں۔ ٹورنامنٹ کے دوران مجموعی طور پر44 میچز کھیلے جائیں گے۔ لیگ مرحلے کے اختتام پر پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست 4 ٹیمیں سیمی فائنلز کے لیے کوالیفائی کریں گی، جس کے بعد فائنل کے ذریعے ٹورنامنٹ کا اختتام ہوگا۔ ڈی10 ٹورنامنٹ گزشتہ برسوں میں شاندار اور سنسنی خیز مقابلوں کے باعث خاصی مقبولیت حاصل کر چکا ہے

۔ جولائی2020 میں ایمریٹس بلیوز، مارچ2021 میں شارجہ، دسمبر2021 اور مئی2023 میں فجیرہ، دسمبر2023 اور مئی2025 میں ابو ظہبی، مئی2024 میں ایمریٹس ریڈز اور دسمبر2024 میں ایک بار پھر فجیرہ نے ٹائٹل اپنے نام کیا۔