شامی حکومت نے اپنی قوم پر 4 بار کیمیائی ہتھیار استعمال کئے، برطانوی وزیراعظم

لندن ۔ 17 اپریل (اے پی پی) برطانوی وزیراعظم تھریسا مے نے الزام عائد کیا ہے کہ شامی حکومت نے اپنی عوام پر چار بار کیمیائی ہتھیار استعمال کئے ہیں۔عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق پارلیمنٹ کے اجلاس سے خطاب میںتھریسا مے نے شام میں فوجی کارروائی کے حوالے سے ایوان کو اعتماد میں لیا۔ انہوں نے کہا کہ شام میں ہماری فوجی مداخلت کا وہاں پر جاری خانہ جنگی کے …

لندن ۔ 17 اپریل (اے پی پی) برطانوی وزیراعظم تھریسا مے نے الزام عائد کیا ہے کہ شامی حکومت نے اپنی عوام پر چار بار کیمیائی ہتھیار استعمال کئے ہیں۔عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق پارلیمنٹ کے اجلاس سے خطاب میںتھریسا مے نے شام میں فوجی کارروائی کے حوالے سے ایوان کو اعتماد میں لیا۔ انہوں نے کہا کہ شام میں ہماری فوجی مداخلت کا وہاں پر جاری خانہ جنگی کے ساتھ کوئی تعلق ہے اور نہ ہی ہم نے یہ اقدام شامی حکومت کو تبدیل کرنے کے لیے اٹھایا ہے۔