اقوام متحدہ ۔ 15 دسمبر (اے پی پی) اقوام متحدہ کے شام کے بارے میں مندوب سٹیفن ڈے میستورا نے کہا ہے کہ شامی امن مذاکرات کا حالیہ دور شام میں امن کے قیام کا ایک سنہرا موقع ہو سکتا تھا، جسے شام کی حکومت نے ضائع کردیا۔ جرمن خبررساں ادارے کے مطابق انہوں نے کہا کہ جنیوا میں حالیہ امن بات چیت میں کوئی حقیقی مذاکرات نہیں ہوئے جس …
شامی حکومت نے قیام امن کا ایک سنہری موقع گنوا دیا، اقوام متحدہ

مزید خبریں
اقوام متحدہ ۔ 15 دسمبر (اے پی پی) اقوام متحدہ کے شام کے بارے میں مندوب سٹیفن ڈے میستورا نے کہا ہے کہ شامی امن مذاکرات کا حالیہ دور شام میں امن کے قیام کا ایک سنہرا موقع ہو سکتا تھا، جسے شام کی حکومت نے ضائع کردیا۔ جرمن خبررساں ادارے کے مطابق انہوں نے کہا کہ جنیوا میں حالیہ امن بات چیت میں کوئی حقیقی مذاکرات نہیں ہوئے جس کی وجہ حکومتی وفد کی عدم دلچپسی تھی، کیوں کہ وہ صرف دہشت گردی کے خلاف لڑائی پر زور دے رہے تھے۔ واضح رہے کہ جنیوا میں شامی امن مذاکرات کا آٹھواں دور بھی چند روز قبل بے نتیجہ ختم ہوگیا تھا۔ اب تک حکومت اور اپوزیشن کے وفود براہ راست بات چیت تک بھی نہیں پہنچ پائے ہیں۔








