شامی دارالحکومت میں دوہرے بم دھماکے میں ہلاکتوں کی تعداد 60 ہو گئی

دمشق۔ 12 مارچ (اے پی پی) شامی دارالحکومت دمشق میں دوہرے بم حملوں سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 60 تک پہنچ گئی ہے۔ ان ہلاک شدگان میں سے چالیس کا تعلق عراق سے بتایا گیا ہے۔ یہ بم دھماکے دمشق کے باب الصغیر نامی قبرستان کے قریب ہوئے تھے۔ سیریئن آبزرویٹری کے مطابق پہلا دھماکا کل ہفتے کے روز سڑک کنارے نصب ایک بم سے کیا گیا تھا جب …

دمشق۔ 12 مارچ (اے پی پی) شامی دارالحکومت دمشق میں دوہرے بم حملوں سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 60 تک پہنچ گئی ہے۔ ان ہلاک شدگان میں سے چالیس کا تعلق عراق سے بتایا گیا ہے۔ یہ بم دھماکے دمشق کے باب الصغیر نامی قبرستان کے قریب ہوئے تھے۔ سیریئن آبزرویٹری کے مطابق پہلا دھماکا کل ہفتے کے روز سڑک کنارے نصب ایک بم سے کیا گیا تھا جب کہ دوسرا ایک خود کش بم حملہ تھا۔

Leave a Reply