ماسکو۔5ستمبر (اے پی پی):روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا ہے کہ اپنے ملک کے مستقبل بارے فیصلہ کرنا شامی شہریوں پر منحصر ہے۔ روسی خبر رساں ادارے کے مطابق انہوں نے گزشتہ روز دورے پرآئے ترک صدر رعجب طیب اردوان کے ساتھ گفتگو کے بعد ایک نیوز کانفرنس کے دوران کہا کہ یہ ضروری ہے کہ ہم شام کی خودمختاری، آزادی اور علاقائی سالمیت کا احترام اور بحران کے حل …
شامی شہری اپنے ملک کے مستقبل کا فیصلہ خود کریں،روسی صدر

مزید خبریں
ماسکو۔5ستمبر (اے پی پی):روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا ہے کہ اپنے ملک کے مستقبل بارے فیصلہ کرنا شامی شہریوں پر منحصر ہے۔ روسی خبر رساں ادارے کے مطابق انہوں نے گزشتہ روز دورے پرآئے ترک صدر رعجب طیب اردوان کے ساتھ گفتگو کے بعد ایک نیوز کانفرنس کے دوران کہا کہ یہ ضروری ہے کہ ہم شام کی خودمختاری، آزادی اور علاقائی سالمیت کا احترام اور بحران کے حل کے لیے بنیادی نقطہ نظر کا اشتراک کریں۔
انہوں نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ شام کی مکمل بحالی کے لیے قومی مفاہمت اور اتفاق حاصل کرنا ضروری ہے اور یہ کہ شام کے مستقبل کا فیصلہ خود شامی شہری کریں اور باہر کی ریاستوں کے ماڈل مسلط نہ کیے جائیں ۔
انھوں نے کہا کہ انھوں نے ترک صدر کے ساتھ شام کے تصفیے پر بات چیت کی اور ہم اس حوالے سے ترکیہ کے ساتھ اپنے تعاون کو بہت اہمیت دیتے ہیں خاص طور پر ہم آستانہ فارمیٹ کے تحت تعمیری تعاون کر رہے ہیں جو شام کے بارے میں بین الاقوامی مشاورت کا سب سے موثر طریقہ کار ہے۔








