منامہ۔3نومبر (اے پی پی):شام کے عبوری وزیر خارجہ اسد الشیبانی نے کہا ہے کہ عبوری صدر احمد الشرع امریکا کے سرکاری دورے کے دوران بقیہ پابندیوں کے خاتمے، تعمیرِنو اور انسداد دہشت گردی سمیت دیگر امور پر بات چیت کریں گے۔ اردو نیوز کے مطابق انہوں نے بحرین میں منامہ ڈائیلاگ کے دوران ایک پینل گفتگو کے دوران بتایا کہ صدر احمد الشرع کی نومبر کے اوائل میں امریکا میں …
شامی صدر دورہ امریکا کے دوران پابندیوں کے خاتمے اور تعمیرِنو پر بات چیت کریں گے، وزیر خارجہ اسد الشیبانی

مزید خبریں
منامہ۔3نومبر (اے پی پی):شام کے عبوری وزیر خارجہ اسد الشیبانی نے کہا ہے کہ عبوری صدر احمد الشرع امریکا کے سرکاری دورے کے دوران بقیہ پابندیوں کے خاتمے، تعمیرِنو اور انسداد دہشت گردی سمیت دیگر امور پر بات چیت کریں گے۔ اردو نیوز کے مطابق انہوں نے بحرین میں منامہ ڈائیلاگ کے دوران ایک پینل گفتگو کے دوران بتایا کہ صدر احمد الشرع کی نومبر کے اوائل میں امریکا میں ملاقاتیں متوقع ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ دورہ یقیناً تاریخی ہو گا،جس میں شام پر عائد پابندیوں کے خاتمے اور بہت سے موضوعات پر بات کی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ آج ہم داعش سے لڑ رہے ہیں، اس سلسلے میں کسی بھی کوشش کو بین الاقوامی حمایت کی ضرورت ہے۔شامی وزیر خارجہ نے کہا کہ بات چیت میں ایک دہائی سے زائد عرصے کی جنگ کے بعد تعمیرِنو کا موضوع بھی زیرِبحث رہے گا۔
انہوں نے کہا کہ جہاں تک شام اور ابراہام معاہدے کی بات ہے، یہ ایک ایسا مسئلہ ہے جس پر غور نہیں کیا جا رہا اور اس پر بات نہیں کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ شام کے عبوری صدر احمد الشرع رواں ماہ امریکا کا سرکاری دورہ کرنے والے ملک کے پہلے صدر ہوں گے۔








