شام میں اسرائیل سمیت کسی بھی ملک سے تنازعے کا کوئی ارادہ نہیں،ترکیہ

119
Turkish Foreign Minister Hakan Fidan
Turkish Foreign Minister Hakan Fidan

انقرہ ۔11اپریل (اے پی پی):ترکیہ نے کہا ہے کہ اس کا شام میں اسرائیل سمیت کسی بھی ملک کے ساتھ تنازعے میں شامل ہونے کا کوئی ارادہ نہیں۔ ٹی آر ٹی کے مطابق یہ بات ترکیہ کے وزیر خارجہ خاقان فدان نے ایک بیان میں کہی۔

انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ ترکیہ خطے کے کسی بھی ملک کے ساتھ تنازعہ نہیں چاہتا لیکن متنبہ کیا کہ اگر شام کو ایک بار پھر اندرونی بدامنی، کارروائیوں یا اشتعال انگیزی کا سامنا کرنا پڑتا ہے تو انقرہ لاتعلق نہیں رہ سکتا کیونکہ اس سے ہماری قومی سلامتی کو خطرہ لاحق ہوسکتا ہے۔