دمشق۔ 17 دسمبر(اے پی پی)شمالی شام میں ترکی کے زیرانتظام عفرین شہر کے بازار میںہونے والے کار بم دھماکے کے نتیجے میں کم سے کم نو افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔شام میں انسانی حقوق کی صورت حال پرنظر رکھنے والے ادارے سیرئین آبزر ویٹری کے مطابق عفرین میں یہ دھماکہ ایک بازار میں ہوا جس کے لیے بارود سے بھری ایک کارکو استعمال کیا گیا۔ ریمورٹ کنٹرول کے ذریعے …
شام میں ترکی کے زیرانتظام علاقوں میں کار بم دھماکہ، 9 افراد ہلاک
مزید خبریں
دمشق۔ 17 دسمبر(اے پی پی)شمالی شام میں ترکی کے زیرانتظام عفرین شہر کے بازار میںہونے والے کار بم دھماکے کے نتیجے میں کم سے کم نو افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔شام میں انسانی حقوق کی صورت حال پرنظر رکھنے والے ادارے سیرئین آبزر ویٹری کے مطابق عفرین میں یہ دھماکہ ایک بازار میں ہوا جس کے لیے بارود سے بھری ایک کارکو استعمال کیا گیا۔ ریمورٹ کنٹرول کے ذریعے کیے گئے دھماکے میں وسیع پیمانے پر تباہی پھیلی ہے۔انسانی حقوق آبزرور رامی عبدالرحمان نے بتایا کہ ترکی کے حامی جنگجوئوں کی ایک چیک پوسٹ کے قریب الھال بازار میں ہونے والے دھماکے میں 8 افراد ہلاک ہوئے۔ ان میں سے چار عام شہری اور چار ترک نواز جنگجو شامل ہیں۔واقعے میں 20 افراد زخمی ہوگئے جن میں شہری اور جنگجو دونوں شامل ہیں۔ بعض زخمیوںکی حالت تشویشناک بیان کی جاتی ہے۔ایک عینی شاہد نے فرانسیسی خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ دھماکے کے نتیجے میں وہاں پرموجود پھلوں اور سبزیوں کی دکانیں تباہ ہوگئیں۔








