شام میں تناﺅ میں کمی کے لئے ترکی اور روس فریقین پر دباﺅ ڈالیں،اقوام متحدہ

اقوام متحدہ ۔26 اپریل (اے پی پی)اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی معاون برائے انسانی امور ا±رسلا م±لر نے کہا ہے کہ شام میں تناﺅ میں کمی کے لئے ضامن ملک ترکی اور روس فریقین پر دباﺅ ڈالیں۔ترک خبر رساں ایجنسی کے مطابق ا±رسلا م±لر نے شام کے شہر ادلب سے ایک لاکھ 20 ہزار سے زائد مہاجرین کے ترکی کی سرحد سے قریبی علاقے میں پہنچنے کا ذکر کرتے …

اقوام متحدہ ۔26 اپریل (اے پی پی)اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی معاون برائے انسانی امور ا±رسلا م±لر نے کہا ہے کہ شام میں تناﺅ میں کمی کے لئے ضامن ملک ترکی اور روس فریقین پر دباﺅ ڈالیں۔ترک خبر رساں ایجنسی کے مطابق ا±رسلا م±لر نے شام کے شہر ادلب سے ایک لاکھ 20 ہزار سے زائد مہاجرین کے ترکی کی سرحد سے قریبی علاقے میں پہنچنے کا ذکر کرتے ہوئے ضامن ممالک ترکی اور روس سے اپیل کی ہے کہ وہ کشیدگی میں کمی کے لئے فریقین پر دباو ڈالیں۔اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو شام میں انسانی صورتحال کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے م±لر نے کہا ہے کہ ہول کیمپ اور رکبان کیمپ کی صورتحال تشویش ناک ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ ادلب میں ماہِ فروری سے جھڑپوں میں اضافے کے نتیجے میں علاقے سے ایک لاکھ 20 ہزار مہاجرین ترکی کی سرحد سے قریبی علاقے میں پہنچ گئے ہیں۔

مزید خبریں

Leave a Reply