شام میں ہمارے فوجیوں پر حملہ کرنے والوں کو بڑا نقصان پہنچائیں گے، امریکا

واشنگٹن ۔15دسمبر (اے پی پی):امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ شام پر ہونے والے حملے (جس کا سامنا امریکی اور شامی افواج کو ایک مشترکہ فیلڈ ٹور کے دوران تدمر شہر کے قریب گزشتہ ہفتے کرنا پڑا تھا) کا جواب ضرور دیا جائے گا۔ العربیہ کے مطابق انہوں نے کہا کہ شام میں امریکی افواج پر حملہ کرنے والوں کو بڑا نقصان پہنچایا جائے گا۔وائٹ ہاؤس سے خطاب …

واشنگٹن ۔15دسمبر (اے پی پی):امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ شام پر ہونے والے حملے (جس کا سامنا امریکی اور شامی افواج کو ایک مشترکہ فیلڈ ٹور کے دوران تدمر شہر کے قریب گزشتہ ہفتے کرنا پڑا تھا) کا جواب ضرور دیا جائے گا۔ العربیہ کے مطابق انہوں نے کہا کہ شام میں امریکی افواج پر حملہ کرنے والوں کو بڑا نقصان پہنچایا جائے گا۔وائٹ ہاؤس سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ حملے کو پسپا کرنے کے لیے شامی حکومت نے امریکی افواج کے شانہ بشانہ جنگ لڑی۔ شام میں، ہم پر حملہ ہوا، اور ہمارے تین ہیرو شر پسند عناصر کے ہاتھوں مارے گئے۔

یہ شامی حکومت کے ہاتھوں نہیں مارے گئے بلکہ یہ داعش تھی۔ شامی حکومت نے ہمارے ساتھ مل کر جنگ لڑی، اور اسی طرح نئے صدر نے بھی۔ میں متاثرین کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کرنا چاہتا ہوں۔ تین دیگر بھی زخمی ہوئے ہیں جن میں سے دو ہسپتال سے جا چکے ہیں اور تیسرا اچھی حالت میں ہے۔ لیکن ہم نے تین کو کھو دیا۔ یہ ایک مشکل دن تھا۔