شام کی المناک صورتحال سے عرب ممالک اورخطہ بھر کی سلامتی کوخطرہ لاحق ہے،عرب لیگ

قاہرہ ۔ 21 دسمبر (اے پی پی) عرب لیگ سے تعلق رکھنے ولے ممالک کے وزرائے خارجہ نے شام کی حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ عالمی برادری کی رائے کا احترام کرتے ہوئے اقوام متحدہ کی منظور شدہ قرارداد پر عمل درآمد کرے ۔ بدھ کو سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق عرب لیگ کے وزرائے خارجہ نے کہا ہے کہ شام میں پیدا شدہ المناک صورتحال سے عرب …

قاہرہ ۔ 21 دسمبر (اے پی پی) عرب لیگ سے تعلق رکھنے ولے ممالک کے وزرائے خارجہ نے شام کی حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ عالمی برادری کی رائے کا احترام کرتے ہوئے اقوام متحدہ کی منظور شدہ قرارداد پر عمل درآمد کرے ۔ بدھ کو سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق عرب لیگ کے وزرائے خارجہ نے کہا ہے کہ شام میں پیدا شدہ المناک صورتحال سے عرب ممالک اورخطہ بھر کی سیکورٹی کوخطرہ لاحق ہو گیا ہے سعودی وزیر خارجہ عدل الجبیر نے عرب لیگ کا شام بارے ہنگامی اجلاس بلانے کے اقدام کی تعریف کی ہے اور کہا کہ سعودی عرب تمام عرب ممالک میں ہونے دہشت گردانہ حملوں کی بھر پور مذمت کرتاہے ۔

Leave a Reply