شام کے شمالی علاقے الباب میںداعش کے خلاف ترک فضائیہ کی کارروائی میں 16 افراد مارے گئے

بیروت ۔ 23 دسمبر (اے پی پی) شام کے شمالی علاقے الباب میںداعش کے خلاف ترک فضائیہ کی تازہ کارروائی میں 16 افراد مارے گئے جس کے بعد اس کارروائی میںگزشتہ 24 گھنٹے کے دوران مارے جانے والوں کی تعداد 88 ہوگئی۔ سیرین آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس کی طرف سے جاری رپورٹ کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں زیادہ عام شہری ہیں جن میں کم از کم 24 بچے بھی …

بیروت ۔ 23 دسمبر (اے پی پی) شام کے شمالی علاقے الباب میںداعش کے خلاف ترک فضائیہ کی تازہ کارروائی میں 16 افراد مارے گئے جس کے بعد اس کارروائی میںگزشتہ 24 گھنٹے کے دوران مارے جانے والوں کی تعداد 88 ہوگئی۔ سیرین آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس کی طرف سے جاری رپورٹ کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں زیادہ عام شہری ہیں جن میں کم از کم 24 بچے بھی شامل ہیں۔رپورٹ کے مطابق ترکی نے الباب پر کنٹرول کیلئے داعش کے خلاف اپنی کارروائیاں تیز کردی ہیں۔

Leave a Reply