شام کے صدر بشارالاسد نے باغیوںکے خا لی کردہ آبائی گاﺅں داریا میں عیدالاضحی کی نماز اد اکی

دمشق ۔ 12 ستمبر (اے پی پی) شام میں شاذونادر ہی عوام میں آنے والے صدر بشارالاسد اپنے آبائی گاﺅں داریا میں عیدالاضحی کی نماز کے دوران عوام میں نمودار ہوئے ۔ پیر کو شام کے سرکاری ٹیلیویژن نے صدر بشارالاسدکو باغیوں سے حال ہی میںخالی کروائے گئے اس آبائی گاﺅں میں عیدالاضحی کی نماز اداکرتے ہوئے دکھایا جو کہ اس سے قبل باغیوں کا گڑھ تھا ۔ اس موقع …

دمشق ۔ 12 ستمبر (اے پی پی) شام میں شاذونادر ہی عوام میں آنے والے صدر بشارالاسد اپنے آبائی گاﺅں داریا میں عیدالاضحی کی نماز کے دوران عوام میں نمودار ہوئے ۔ پیر کو شام کے سرکاری ٹیلیویژن نے صدر بشارالاسدکو باغیوں سے حال ہی میںخالی کروائے گئے اس آبائی گاﺅں میں عیدالاضحی کی نماز اداکرتے ہوئے دکھایا جو کہ اس سے قبل باغیوں کا گڑھ تھا ۔ اس موقع پر بشارالاسد کے ہمراہ ان کی حکمران جماعت بعث پارٹی کے متعد اراکین ، کارکن ، وزراءاور ارکان پارلیمنٹ بھی موجود تھے ۔ یہ امرقابل ذکر ہے کہ داریا نامی یہ گاﺅں حال ہی میں ایک معاہدہ کے تحت باغیوں سے خالی کروایاگیاتھا جبکہ سعکریت پسند باغیوں نے کہا ہے کہ انہیں داریا کے رہائشیوں کے محاصرہ کے بعد پیدا شدہ انسانی بحران کے باعث حکومت سے معاہدہ کرنے پر مجبور کیا گیا تھا ۔

Leave a Reply