شام کے عبوری صدرکی امریکی پابندیاں ختم ہونے پر عوام کو مبارک باد،تاریخی دن قرار دے دیا

دمشق۔20دسمبر (اے پی پی):شام کے عبوری صدر احمد الشرع نے امریکی پابندیاں ختم ہونے پر اپنے عوام کو مبارک باد دیتے ہوئے اسے تاریخی دن قرار دیا ہے۔العربیہ اردو کے مطابق انہوں نے کہا کہ برسوں پر محیط صبر اور قربانیوں کا ثمر سامنے آ گیا ، یہ قدم دکھوں اور مشکلات کے ایک طویل باب کے اختتام کی علامت ہے۔ صدر احمد الشرع نے کہا کہ پابندیوں کا خاتمہ …

دمشق۔20دسمبر (اے پی پی):شام کے عبوری صدر احمد الشرع نے امریکی پابندیاں ختم ہونے پر اپنے عوام کو مبارک باد دیتے ہوئے اسے تاریخی دن قرار دیا ہے۔العربیہ اردو کے مطابق انہوں نے کہا کہ برسوں پر محیط صبر اور قربانیوں کا ثمر سامنے آ گیا ، یہ قدم دکھوں اور مشکلات کے ایک طویل باب کے اختتام کی علامت ہے۔

صدر احمد الشرع نے کہا کہ پابندیوں کا خاتمہ شامی عوام کے عزم ، برادر ممالک اور دوستوں کی حمایت سے ممکن ہوا۔ انہوں نے تعمیر نو کے مرحلے کے آغاز کا اعلان کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ شامی عوام اور وطن کے شایان شان مستقبل کی جانب مل کر پیش قدمی کی جائے گی۔