شاہد خاقان عباسی ملازمت اور سیاست میں فرق تک نہیں جانتے، عمرسرفراز چیمہ

اسلام آباد ۔ 24 فروری (اے پی پی)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات عمرسرفراز چیمہ نے کہاہے کہ شاہد خاقان عباسی ملازمت اور سیاست میں فرق تک نہیں جانتے، عوام جانتی ہے کہ نوٹنکی لیگ قوم سے جھوٹ بولتی اور دھوکہ دیتی رہی۔اتوار کو یہاں جاری بیان میںشاہد خاقان عباسی کی تقریر پر پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے ردعمل کا اظہارکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ شاہد خاقان عباسی …

اسلام آباد ۔ 24 فروری (اے پی پی)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات عمرسرفراز چیمہ نے کہاہے کہ شاہد خاقان عباسی ملازمت اور سیاست میں فرق تک نہیں جانتے، عوام جانتی ہے کہ نوٹنکی لیگ قوم سے جھوٹ بولتی اور دھوکہ دیتی رہی۔اتوار کو یہاں جاری بیان میںشاہد خاقان عباسی کی تقریر پر پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے ردعمل کا اظہارکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ شاہد خاقان عباسی شریفوں کے بجائے ملک کے وفادار ہوتے تو ان کا وزن ہوتا۔ تاریخ شاہد خاقان عباسی کو سب سے شرمناک کٹھ پ±تلی وزیراعظم کے طور پر یاد رکھے گی۔ انہوں نے کہاکہ شاہد خاقان عباسی بتائیں ان کے دور میں قومی ایئرلائن خسارے میں اور ان کی ذاتی ایئرلائن فائدے میں کیوں رہی۔ عوام جانتی ہے کہ نوٹنکی لیگ قوم± سے جھوٹ بولتی اور دھوکہ دیتی رہی۔

مزید خبریں

Leave a Reply