شاہ سلمان اور ولی عہد کا زلزلے سے ہونے والے جانی نقصان پر انڈونیشی صدرسے اظہار تعزیت

جدہ ۔ 8 اگست (اے پی پی خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے زلزلے سے ہونے والے جانی نقصان پر انڈونیشی صدر اور جاں بحق ہونے والوں کے لواحقینسے اظہار تعزیت کیا۔سعودی اخبار کے مطابق انہوںنے تعزیتی پیغام میں سعودی عوام و حکومت کی طرف سے افسوس اور ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ شاہ سلمان نے زلزلے میں زخمی ہونے والوں …

جدہ ۔ 8 اگست (اے پی پی خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے زلزلے سے ہونے والے جانی نقصان پر انڈونیشی صدر اور جاں بحق ہونے والوں کے لواحقینسے اظہار تعزیت کیا۔سعودی اخبار کے مطابق انہوںنے تعزیتی پیغام میں سعودی عوام و حکومت کی طرف سے افسوس اور ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ شاہ سلمان نے زلزلے میں زخمی ہونے والوں کی فوری شفاءکی آرزو ظاہر کی اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ انڈونیشی بھائیوں کو ہر آفت اور ہر بلا سے اپنی حفاظت میں رکھے۔

مزید خبریں