اسلام آباد ۔ 3 جنوری (اے پی پی) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے چیف وہیب قومی اسمبلی ملک عامر ڈوگر کے چچا اور سابق میئر ملتان ملک شوکت ڈوگر کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔جمعہ کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ مرحوم ایک درویش صفت اور بندہ پرور انسان تھے۔وزیر خارجہ نے کہا کہ مرحوم کی خدمات کو تادیر یاد رکھا جائے گا۔وزیر …
شاہ محمود قریشی کی چیف وہیب قومی اسمبلی ملک عامر ڈوگر کے چچا اور سابق میئر ملتان ملک شوکت ڈوگر کے انتقال پر تعزیت

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 3 جنوری (اے پی پی) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے چیف وہیب قومی اسمبلی ملک عامر ڈوگر کے چچا اور سابق میئر ملتان ملک شوکت ڈوگر کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔جمعہ کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ مرحوم ایک درویش صفت اور بندہ پرور انسان تھے۔وزیر خارجہ نے کہا کہ مرحوم کی خدمات کو تادیر یاد رکھا جائے گا۔وزیر خارجہ نے مرحوم کے درجات کی بلندی اور لواحقین کیلئے صبرو جمیل کی دعا کی ہے۔








