شبھ من گل کے جنوبی افریقاکے خلاف ٹی20 سیریز میں واپسی کے امکان روشن

نئی دہلی۔3دسمبر (اے پی پی):بھارت کی مردوں کی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز اوپنر اور ٹیسٹ و ون ڈے کپتان شُبھ من گل کی میدان میں واپسی کے امکانات روشن ہوگئے ہیں، اور توقع ہے کہ وہ 9 دسمبر سے شروع ہونے والی پانچ میچوں پر مشتمل ٹی20 سیریز میں جنوبی افریقا کے خلاف سکواڈ کا حصہ ہوں گے۔سپورٹس ویب سائٹ کے مطابق 26 سالہ شبھمن گل اس وقت بنگلورو …

نئی دہلی۔3دسمبر (اے پی پی):بھارت کی مردوں کی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز اوپنر اور ٹیسٹ و ون ڈے کپتان شُبھ من گل کی میدان میں واپسی کے امکانات روشن ہوگئے ہیں، اور توقع ہے کہ وہ 9 دسمبر سے شروع ہونے والی پانچ میچوں پر مشتمل ٹی20 سیریز میں جنوبی افریقا کے خلاف سکواڈ کا حصہ ہوں گے۔سپورٹس ویب سائٹ کے مطابق 26 سالہ شبھمن گل اس وقت بنگلورو میں واقع سینٹر آف ایکسی لینس (سی او ای ) میں ری ہیب سے گزر رہے ہیں، جہاں ان کی فٹنس میں واضح بہتری نے مینجمنٹ کو متاثر کیا ہے۔

گزشتہ دو روز کے دوران انہوں نے طویل بیٹنگ سیشن کیے اور کسی قسم کی تکلیف ظاہر نہیں کی۔ سلیکٹرز کے لیے یہ جانچنا ضروری تھا کہ وہ نہ صرف بیٹنگ کرسکتے ہیں بلکہ فیلڈنگ کے لیے بھی مکمل طور پر تیار ہیں اور اشارے یہی مل رہے ہیں کہ وہ دونوں ٹیسٹ پاس کر چکے ہیں۔بھارتی ٹی ٹونٹی ٹیم کاسکواڈ ابھی تک اعلان نہیں کیا گیا، تاہم امکان ہے کہ شبھ من گل ، جو ایڈن ٹیسٹ کے دوسرے دن گردن کی تکلیف کے باعث باہر ہوگئے تھے، دوبارہ ٹیم میں شامل کیے جائیں گے۔

اگرچہ ان کی واپسی کس میچ سے ہوگی یہ واضح نہیں، لیکن سیریز کے دوران ان کی شمولیت تقریباً یقینی سمجھی جا رہی ہے، خصوصاً اس لیے کہ وہ آئندہ سال ورلڈ کپ کے لیے نائب کپتان کی حیثیت سے اہم کردار ادا کریں گے۔شبھ من گل 7 دسمبر کو بھوبنیشور میں ٹیم کو جوائن کرنے والے ہیں۔ اگر وہ کٹک میں پہلا میچ نہ کھیل پائے تو بھی 11 دسمبر (نیو چنڈی گڑھ)، 14 دسمبر (دھرم شالا), 17 دسمبر (لکھنؤ) اور 19 دسمبر (احمد آباد) کے میچوں کے لیے ان کی دستیابی کے امکانات مضبوط ہیں۔

 

مزید خبریں