شجرکاری مہم کا آغاز کرنے پر وزیراعظم شہباز شریف کا شکریہ ادا کرتے ہیں، شیری رحمان

186
شجرکاری مہم کا آغاز کرنے پر وزیراعظم شہباز شریف کا شکریہ ادا کرتے ہیں، شیری رحمان

اسلام آباد۔14اگست (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ شجرکاری مہم کا آغاز کرنے پر وزیراعظم شہباز شریف کا شکریہ ادا کرتے ہیں، آئیں پاکستان کی ڈائمنڈ جوبلی کے موقع پر پاکستان کو سر سبز و شاداب بنانے کا عہد کریں۔

اتوار کو جاری ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ ‏مون سون شجر کاری مہم کا افتتاح کرنے پر وزیر اعظم شہباز شریف کا شکریہ ادا کرتی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ صرف اس موسم میں 303,777 ملین پودے لگائے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اس سے قبل موسم بہار کی مہم کے نتیجے میں 386,82 ملین پودے لگائے گئے۔شیری رحمان نے کہا کہ آئیں پاکستان کی ڈائمنڈ جوبلی کے موقع پر پاکستان کو سر سبز و شاداب بنانے کا عہد کریں۔