شدید بارش میں سنسنی خیز مقابلہ،سپین کے ایگور اریٹا نے گیرو ڈی اٹالیہ سائیکل ریس کا پانچواں مرحلہ جیت لیا
شدید بارش میں سنسنی خیز مقابلہ،سپین کے ایگور اریٹا نے گیرو ڈی اٹالیہ سائیکل ریس کا پانچواں مرحلہ جیت لیا

مزید خبریں
روم۔14مئی (اے پی پی):موسلا دھار بارش اور پھسلن بھری سڑکوں کے باوجود شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سپین کے سائیکلسٹ ایگور اریٹا نے گیرو ڈی اٹالیہ سائیکل ریس کا پانچواں مرحلہ اپنے نام کر لیا۔بی بی سی کے مطابق بلغاریہ سے گیرو ڈی اٹالیہ کا 109 واں ایڈیشن شروع ہوچکا ہے جس میں سائیکلنگ کی دنیا کے نامور سائیکل سوار ٹائٹل کے حصول کے لئے کوشاں ہیں۔
گیرو ڈی اٹالیہ سائیکل ریس کے پانچویں مرحلے میں سائیکل سواروں نے اٹلی میں پرائیا آ مارے سے پوتینزاتک کا فاصلہ طے کرنا تھا جو پہاڑی رستے پر 203کلو میٹر پر محیط تھا۔23سالہ ہسپانوی سائیکلسٹ ایگور اریٹا نے عمدہ سائیکلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 203کلومیٹر کا فاصلہ 5گھنٹے 7منٹ اور 51 سیکنڈز میں طے کرکے پانچوایں مرحلے میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔
پرتگال کے 24 سالہ سائیکل سوار افونسو یوالیونے دوسری جبکہ یورا گوئے کے سائیکل سوار تھامس سلوا نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ امریکا کے 22 سالہ پال میگنیئر کس پنک جرسی پر تاحال قبضہ برقرار ہے۔
گیرو ڈی اٹالیہ سائیکل ریس 21 مرحلوں پر محیط ہوگی جس میں سائیکل سوار 3459.2 کلو میٹر کا سفر طے کریں گے۔ گیرو ڈی اٹالیہ سائیکل ریس میں 23 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لئے کوشاں ہیں ۔ گیرو ڈی اٹالیہ سائیکل ریس 8مئی سے شروع ہوکر 24 روز جاری رہنے کے بعد 31 مئی کو اختتام پذیر ہوگی۔








