اسلام آباد۔4نومبر (اے پی پی):فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹریز (ایف پی سی سی آئی) کے صدر عاطف اکرام شیخ نے پالیسی ریٹ میں کمی پر پیر کے روز ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ شرح سود میں اڑھائی فیصد کمی خوش آئند ہے۔
حکومت کو دسمبر تک شرح سود سنگل ڈیجیٹ میں لانے کی کوشش کرنی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ سنگل ڈیجیٹ شرح سود کے ساتھ معاشی ترقی میں تیزی آئے گی۔