شعیب ملک نے رچی رچرڈسن کے ون ڈے کرکٹ میں زیادہ رنز کا ریکارڈ توڑ دیا

کارڈف ۔ 04 ستمبر (اے پی پی) پاکستانی ٹیم کے سینئر بلے باز شعیب ملک نے سابق ویسٹ انڈین بلے باز رچی رچرڈسن کے ون ڈے کرکٹ میں زیادہ رنز کا ریکارڈ توڑ دیا، ملک نے انگلینڈ کے خلاف پانچویں ون ڈے میں یہ اعزاز حاصل کیا، رچرڈسن نے 6248 رنز بنا رکھے تھے۔ گزشتہ روز انگلینڈ کے خلاف آخری ون ڈے کیلئے ملک جب میدان میں اترے تو انہیں …

کارڈف ۔ 04 ستمبر (اے پی پی) پاکستانی ٹیم کے سینئر بلے باز شعیب ملک نے سابق ویسٹ انڈین بلے باز رچی رچرڈسن کے ون ڈے کرکٹ میں زیادہ رنز کا ریکارڈ توڑ دیا، ملک نے انگلینڈ کے خلاف پانچویں ون ڈے میں یہ اعزاز حاصل کیا، رچرڈسن نے 6248 رنز بنا رکھے تھے۔ گزشتہ روز انگلینڈ کے خلاف آخری ون ڈے کیلئے ملک جب میدان میں اترے تو انہیں رچی رچرڈسن کے زیادہ رنز کا ریکارڈ توڑنے کیلئے 17 رنز درکار تھے، انہوں نے اننگز کے ابتدائی سترہ رنز جوڑ کر رچرڈسن کو زیادہ رنزوں کی فہرست میں پیچھے چھوڑ دیا۔

Leave a Reply