شمالی امریکہ کے ممالک کی جانے والی قومی برآمدات میں جاری مالی سال کے دوران 9.76 فیصد اضافہ

103

اسلام آباد۔13اپریل (اے پی پی):شمالی امریکا کے ممالک کی جانے والی قومی برآمدات میں جاری مالی سال کے دوران 9.76 فیصد اضافہ ہوا ہے ۔ رواں مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں جولائی 2024 تا فروری 2025 کے دوران برآمدات سے 4.273 ارب ڈالر زرمبادلہ کمایا گیا ہے جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران برآمدات کا حجم 3.893 ارب ڈالر رہا تھا۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کی رپورٹ کے مطابق شمالی امریکی ممالک میں سے سب سے زیادہ برآمدات امریکا کو جاتی ہیں جو مجموعی برآمدات کے 94 فیصد کے مساوی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں امریکا کو کی جانے والی برآمدات کا حجم 4.009 ارب ڈالر رہا ہے جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران امریکہ کو 3.629 ارب ڈالر کی برآمدات کی گئی تھیں۔ اس طرح گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال کے دوران امریکا کو کی جانے والی برآمدات میں 10.47 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔ واضح رہے کہ گزشتہ مالی سال میں امریکا کو 5.442 ارب ڈالر کی برآمدات کی گئی تھیں جو مالی سال 2023 کی 5.932 ارب ڈالر کی برآمدات کے مقابلہ میں 8.26 فیصد کم رہیں۔