اسلام آباد ۔ 26 دسمبر (اے پی پی) محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آئندہ چند روز کے دوران پنجاب کے میدانی علاقوں، بالائی سندھ اور پشاور ڈویژن میں صبح اور رات کے اوقات میں بعض مقامات پر شدید اور ہلکی دھند کا سلسلہ جاری رہے گا جبکہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔ شمالی علاقوں میں سردی کی شدت برقرار رہے گی جبکہ بالائی …
شمالی علاقوں میں سردی کی شدت برقرار رہے گی، بالائی علاقوں میں صبح کے اوقات میں کہر پڑنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات
اسلام آباد ۔ 26 دسمبر (اے پی پی) محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آئندہ چند روز کے دوران پنجاب کے میدانی علاقوں، بالائی سندھ اور پشاور ڈویژن میں صبح اور رات کے اوقات میں بعض مقامات پر شدید اور ہلکی دھند کا سلسلہ جاری رہے گا جبکہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔ شمالی علاقوں میں سردی کی شدت برقرار رہے گی جبکہ بالائی علاقوں میں صبح کے اوقات میں کہر پڑنے کا بھی امکان ہے۔محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب کے بعض میدانی علاقوں، بالائی سندھ اور پشاور ڈویژن میں صبح کے اوقات میں شدید دھند پڑی جبکہ ملک کے شمالی علاقہ جات میں موسم شدید سرد جبکہ دیگر علاقوں میں سرد اور خشک رہا ہے۔









