شمالی وزیرستان اسپین وام برکلے میں سرچ آپریشن کے دوران دہشت گرد ہلاک، دستی بم اور بارودی مواد برآمد

اسلام آباد ۔ 4 جنوری (اے پی پی) سکیورٹی فورسز کے شمالی وزیرستان اسپین وام برکلے میں سرچ آپریشن کے دوران ایک دہشت گرد مارا گیا جس کے قبضے سے دستی بم اور بارودی مواد بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیرستان کی تحصیل اسپین وام کے علاقے برکلے میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کی گئی، جس کے دوران ایک دہشت گرد مارا گیا۔کارروائی میںآئی ای ڈی بنانے کی دستاویز، ایم ایس جی، دستی بم، میگزین اور بارودی مواد برآمد ہوا۔ واضح رہے کہ آپریشن ردالفساد 2017 میں شروع کیا گیا جس کے تحت وزیرستان سمیت ملک بھر میں دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف کارروائی کی گئی۔قبل ازیں ایف سی بلوچستان نے قلعہ سیف اللہ اور کاہان نزد ماونڈ میں آئی بی او آپریشن کے دوران کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردی کی کوشش کو ناکام بنایا ،یہ دہشت گرد صوبے کا امن خراب کرنا چاہتے تھے ۔ان کے قبضے سے بھاری اسحلہ ،گولہ باردور اور مواصلاتی آلات برآمد کیے گئے ہیں ۔