شمالی کوریا سے زیادہ ظاقتور بٹن میرے پاس ہے جو کارآمد بھی ہے، ٹرمپ

واشنگٹن۔ 3 جنوری (اے پی پی) امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے شمالی کوریا کے لیڈر کو جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ میرے پاس بھی جوہری حملے کا بٹن موجود ہے جو بہت بڑا اور زیادہ طاقتور ہے۔ یاد رہے کہ چند روز قبل شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان نے کہا تھا کہ ان کی میزپرہر وقت ایٹمی ہتھیار چلانے کا بٹن موجود رہتا ہے لیکن جب تک ہم …

واشنگٹن۔ 3 جنوری (اے پی پی) امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے شمالی کوریا کے لیڈر کو جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ میرے پاس بھی جوہری حملے کا بٹن موجود ہے جو بہت بڑا اور زیادہ طاقتور ہے۔ یاد رہے کہ چند روز قبل شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان نے کہا تھا کہ ان کی میزپرہر وقت ایٹمی ہتھیار چلانے کا بٹن موجود رہتا ہے لیکن جب تک ہم پر جنگ مسلط نہیں کی جائے گی تب تک جوہری ہتھیاروں کا استعمال نہیں کریں گے۔شمالی کوریا کے سربراہ کے جواب میں ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی ایک ٹوئٹ کی ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ کم جونگ ان نے کہا ہے کہ ان کی میز پر ہر وقت ایٹمی ہتھیار چلانے کا بٹن موجود رہتا ہے لیکن کیا کوئی اس ملک کو یہ بتائے گا کہ میرے پاس بھی جوہری حملے کا بٹن موجود ہے جو بہت بڑا اور زیادہ طاقتور ہے۔

Leave a Reply