شمالی کوریا میں سیلاب سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 133 ہو گئی

سیﺅل ۔ 12 ستمبر (اے پی پی) شمالی کوریا میں سیلاب سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 133 ہو گئی،395 افراد لاپتہ ہیں۔شمالی کوریامیں بہنے والے دریائے تومن میں بارشوں کے باعث تاریخ کی بدرترین طغیانی آنے کی وجہ سے اس کے گرد علاقوں میں آباد ایک لاکھ سات ہزار لوگ بے گھر ہوکر عارضی پناہ گاہوں کو منتقل ہو چکے ہیں۔مقامی ذرائع کے حوالے سے جنوبی کورین سرکاری …

سیﺅل ۔ 12 ستمبر (اے پی پی) شمالی کوریا میں سیلاب سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 133 ہو گئی،395 افراد لاپتہ ہیں۔شمالی کوریامیں بہنے والے دریائے تومن میں بارشوں کے باعث تاریخ کی بدرترین طغیانی آنے کی وجہ سے اس کے گرد علاقوں میں آباد ایک لاکھ سات ہزار لوگ بے گھر ہوکر عارضی پناہ گاہوں کو منتقل ہو چکے ہیں۔مقامی ذرائع کے حوالے سے جنوبی کورین سرکاری نیز ایجنسی نے بتایا ہے کہ سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 133 ہو گئیاور لاپتہ ہونے والے افراد کی تعداد395 تک پہنچ گئی ہے۔سیلاب نے شمال مشرقی خطے میں 35500 گھروں کو تباہ کر دیا ہے اور 16 ہزار ہیکٹر رقبے پر کھڑی فصلیں ڈوب گئی ہیں،وہاں کام میں مصروف امدادی تنظیموں کے مطابق شمالی کوریا کے ایک لاکھ 40 ہزار افراد کو فوری مدد کی ضرورت ہے۔

Leave a Reply