شمالی کوریا کا جاپان کے سمندر کی جانب بیلسٹک میزائلوں کا تجربہ

شمالی کوریا نے ایک بار پھر کشیدگی میں اضافہ کرتے ہوئے جاپان کے سمندر کی جانب متعدد بیلسٹک میزائل داغ دیئے ہیں۔

سیئول۔8اپریل (اے پی پی):شمالی کوریا نے ایک بار پھر کشیدگی میں اضافہ کرتے ہوئے جاپان کے سمندر کی جانب متعدد بیلسٹک میزائل داغ دیئے ہیں۔جنوبی کوریا کی خبر رساں ایجنسی یونہاپ کے مطابق میزائل بدھ کے روز علی الصبح فائر کیے گئے، جس کی تصدیق جنوبی کوریا کے جوائنٹ چیفس آف اسٹاف نے بھی کی ہے۔رپورٹ کے مطابق یہ رواں سال کے دوران شمالی کوریا کی جانب سے کیا جانے والا چوتھا میزائل تجربہ ہے، جس سے خطے میں سکیورٹی خدشات مزید بڑھ گئے ہیں۔اس سے قبل بھی جنوبی کوریا کی فوج نے اطلاع دی تھی کہ 7 اپریل کو بھی میزائل ٹیسٹ کیا گیا تھا، جس میں غالب امکان ظاہر کیا گیا تھا کہ بیلسٹک میزائل استعمال کیے گئے۔دفاعی ماہرین کے مطابق اس نوعیت کے مسلسل تجربات خطے میں عدم استحکام کو بڑھا سکتے ہیں، جبکہ عالمی برادری کی جانب سے صورتحال پر گہری نظر رکھی جا رہی ہے۔