پیانگ یانگ ۔11نومبر (اے پی پی):شمالی کوریا نےسپن کے بعد اب نیپال میں بھی اپنا سفارت خانہ بند کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ ترک خبر رساں ادارے کے مطابق شمالی کوریا نےنیپال میں اپنا سفارت خانہ بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے بعد نئی دہلی میں متعین ان کا سفارت خانہ تمام سرگرمیاں سر انجام دے گا۔
شمالی کوریا نے نیپال کے ساتھ1974 میں سفارتی تعلقات قائم کئے تھے۔ یاد رہے کہ کچھ عرصہ قبل شمالی کوریا نے انگولا، یوگنڈا اور سپین میں بھی اپنے سفارت خانے بند کئے ہیں ۔