شمالی کوریا کی کمپنی کا بحری جہاز اور 24 افراد لاپتہ

پیانگ یانگ ۔ یکم اپریل (اے پی پی) شمالی کوریا کی حکومت نے کہا ہے کہ اس کی ایک ملکی کمپنی کے زیر استعمال مال بردار بحری جہاز لاپتہ ہو گیا ہے۔ اسٹیلا ڈیزی نامی کارگو شپ پر عملے کے دو درجن افراد بھی سوار ہیں۔ ان میں سولہ کا تعلق فلپائن اور بقیہ آٹھ جنوبی کوریائی باشندے ہیں۔ اس بحری جہاز کا آخری رابطہ یوروگوئے کے سمندری علاقے سے …

پیانگ یانگ ۔ یکم اپریل (اے پی پی) شمالی کوریا کی حکومت نے کہا ہے کہ اس کی ایک ملکی کمپنی کے زیر استعمال مال بردار بحری جہاز لاپتہ ہو گیا ہے۔ اسٹیلا ڈیزی نامی کارگو شپ پر عملے کے دو درجن افراد بھی سوار ہیں۔ ان میں سولہ کا تعلق فلپائن اور بقیہ آٹھ جنوبی کوریائی باشندے ہیں۔ اس بحری جہاز کا آخری رابطہ یوروگوئے کے سمندری علاقے سے ہوا تھا۔ سیﺅل سے جنوبی کوریائی وزارت خارجہ کے مطابق بحری جہاز کے ساتھ جمعے کی رات سے ہر قسم کا رابطہ منقطع ہو چکا ہے۔

مزید خبریں

Leave a Reply