واشنگٹن ۔9مارچ (اے پی پی):اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے امریکا سمیت 11 ارکان نے رواں سال کے دوران شمالی کوریا کی جانب سے کیے جانے والے9 میزائل تجربات کی مذمت کی ہے۔ ترک خبر رساں ادراے کے مطابق امریکا کی جانب سے جاری اس بیان پر دستخط کرنے وا لے ملکوں میں البانیہ، آسٹریلیا، برازیل، فرانس، آئرلینڈ، جاپان، نیوزی لینڈ، ناروے، جنوبی کوریا اور برطانیہ شامل ہیں۔ مذکورہ 11ممالک …
شمالی کوریا کے رواں سال 9 میزائل تجربات ، سلامتی کونسل کے 11 ممالک کی مذمت

مزید خبریں
واشنگٹن ۔9مارچ (اے پی پی):اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے امریکا سمیت 11 ارکان نے رواں سال کے دوران شمالی کوریا کی جانب سے کیے جانے والے9 میزائل تجربات کی مذمت کی ہے۔
ترک خبر رساں ادراے کے مطابق امریکا کی جانب سے جاری اس بیان پر دستخط کرنے وا لے ملکوں میں البانیہ، آسٹریلیا، برازیل، فرانس، آئرلینڈ، جاپان، نیوزی لینڈ، ناروے، جنوبی کوریا اور برطانیہ شامل ہیں۔
مذکورہ 11ممالک نے شمالی کوریا کو مناسب جواب دینے میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی ناکامی پر بھی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پیانگ یانگ کے خلاف اقدامات نہ کرکے عالمی ادارے نے اپنی ساکھ کو نقصان پہنچایا ہے۔
واضح رہے کہ یہ مشترکہ مذمتی بیان شمالی کوریا کی جانب سے ایک اور بیلسٹک میزائل کے تجربہ کیے جانے کے 2 دن بعد جاری کیا گیاہے۔








