شمالی کوریا کے میزائل تجربات ،امریکا کی درخواست پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس جمعرات کو طلب

اقوام متحدہ۔2فروری (اے پی پی):شمالی کوریا کے میزائل تجربات کے بعدامریکا کی درخواست پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس کل( جمعرات کو) طلب کر لیا گیا ہے۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے نے سفارتی ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس بند کمرے میں ہونے کی توقع ہے اور یہ فروری کے مہینے کے لیے سلامتی کونسل کے موجودہ صدر روس پر …

اقوام متحدہ۔2فروری (اے پی پی):شمالی کوریا کے میزائل تجربات کے بعدامریکا کی درخواست پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس کل( جمعرات کو) طلب کر لیا گیا ہے۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے نے سفارتی ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس بند کمرے میں ہونے کی توقع ہے اور یہ فروری کے مہینے کے لیے سلامتی کونسل کے موجودہ صدر روس پر منحصر ہے کہ وہ اجلاس کے وقت کا تعین اور اس کا اعلان کریں۔