اسلام آباد۔6اکتوبر (اے پی پی):آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے تا ہم شمال مشرقی پنجاب ، بالائی خیبر پختونخوا، کشمیراور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کی توقع ہے اس دوران شمال مشرقی پنجاب میں چند مقامات پر موسلادھار بارش/ ژالہ باری ہو سکتی ہے۔محکمہ موسمیات نے انتباہ جاری کیا ہے کہ پیر کی رات …
شمال مشرقی پنجاب ، بالائی خیبر پختونخوا، کشمیراور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان

مزید خبریں
اسلام آباد۔6اکتوبر (اے پی پی):آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے تا ہم شمال مشرقی پنجاب ، بالائی خیبر پختونخوا، کشمیراور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کی توقع ہے اس دوران شمال مشرقی پنجاب میں چند مقامات پر موسلادھار بارش/ ژالہ باری ہو سکتی ہے۔محکمہ موسمیات نے انتباہ جاری کیا ہے کہ پیر کی رات آندھی/جھکڑ چلنے، ژالہ باری اور گرج چمک کے باعث روزمرہ کے معمولات متاثر ہونے، کمزور انفراسٹرکچر (کچے گھر/دیواریں، بجلی کے کھمبے، بل بورڈز، گاڑیاں، سولر پینل وغیرہ) کو نقصان کا اندیشہ ہے۔
کل منگل کو ملک کےدیگر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے تا ہم گلگت بلتستان، کشمیراور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کی توقع ہے۔گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب، کشمیر ، خیبرپختونخوا اورگلگت بلتستان میں تیز ہواؤں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقامات پر موسلادھار بارش ہوئی۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔
پنجاب میں مری 70، منڈی بہاؤالدین 32، منگلا30،راولپنڈی( شمس آباد 30، نیو کٹاریاں 26کچہری 25، گوالمنڈی23، پیرودھائی 19، اسلام آباد میں سید پور گاؤں 31سٹی 28، گولڑہ 27 ایئرپورٹ ،بوکرا 26 ، سیالکوٹ سٹی 21، ایئرپورٹ 06 ، جہلم 20، لاہور (ایئرپورٹ 11، سٹی 04)، سرگودھا سٹی اور نارووال 09، نور پور تھل 08، جوہرآباد 06، گوجرانوالہ، حافظ آباد اور شیخوپورہ 05، ملتان (ایئرپورٹ 04، سٹی 01)، اور قصور 04، گجرات اور اوکاڑہ 03، اٹک، چکوال 01، ساہیوال اور بہاولپور ایئرپورٹ 0.4 آزاد کشمیر:
مظفرآباد (ایئرپورٹ 91، سٹی 65)، راولا کوٹ 68، گڑھی دوپٹہ 49، کوٹلی 11 خیبر پختونخوا:کاکول 46، بالاکوٹ 29، پٹن 14، مالم جبہ 12، دیر 08، کالام 07، ڈیرہ اسماعیل خان (سٹی 06، ایئرپورٹ 05)، لوئر دیر، دروش، پاراچنار اور باچا خان ایئرپورٹ 04، میر خانی اور پشاور سٹی 03، چترال اور سیدو شریف 02، تخت بھائی 01۔گلگت بلتستان:استور 03، سکردو اور بگروٹ میں 02ملی میٹر بارش ہوئی۔پیر کو ریکارڈ کئے گئے زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت شہید بینظیر آباد 38 اورتربت میں 37ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔
مزید برآں پاکستان ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن (پی ٹی ڈی سی) نے کہا ہے کہ مسافر اور سیاح حضرات سفر کے دوران محتاط رہیں اور موسمی حالات کے مطابق اپنے سفر کا انتظام کریں، محفوظ اور یادگار سفر کے لیے سیاحوں کو احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا ناگزیر ہے۔ انہوں نے مسافروں کو مشورہ دیا کہ وہ روانگی سے پہلے موسم کی اپ ڈیٹ اور سڑکوں کی صورتحال چیک کریں ۔








