شکاگو میں پاکستان کے قونصل جنرل فیصل نیاز ترمذی کا یونیورسٹی کے طلباءوطالبات سے خطاب

شکاگو ۔ 07 اپریل (اے پی پی) پاکستان عظیم ثقافتی ورثے ،آثارقدیمہ کے تاریخی مقامات اور قدرتی خوبصورتی سے مالا مال ملک ہے،امریکی طلباءوطالبات کو پاکستان کی سیاحت سے روشناس کرانا ضروری ہے ۔یہ بات شکاگو میں پاکستان کے قونصل جنرل فیصل نیاز ترمذی نے ریاست ایلی نوائے کی سینٹ فرانسس یونیورسٹی کے طلباء وطالبات خطاب کرتے ہوئے کہی ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی زمین متنوع ثقافت اور تاریخی …

شکاگو ۔ 07 اپریل (اے پی پی) پاکستان عظیم ثقافتی ورثے ،آثارقدیمہ کے تاریخی مقامات اور قدرتی خوبصورتی سے مالا مال ملک ہے،امریکی طلباءوطالبات کو پاکستان کی سیاحت سے روشناس کرانا ضروری ہے ۔یہ بات شکاگو میں پاکستان کے قونصل جنرل فیصل نیاز ترمذی نے ریاست ایلی نوائے کی سینٹ فرانسس یونیورسٹی کے طلباء وطالبات خطاب کرتے ہوئے کہی ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی زمین متنوع ثقافت اور تاریخی مقامات سے مالا مال ہے ے۔ان مقامات میں موہنجو دوڑو،ہڑپہ،کوٹ ڈی جی ،اوچ شریف اور ملتان شامل ہیں جہاں قابل ذکر تاریخی اہمیت کے حامل عمارتیں وآثار ہیں ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے قومی شاعر علامہ اقبال اور دیگر معروف شعراءجیسے فیض احمد فیض اور احمد فراز کی شاعری دنیا بھر میں مقبول ہے۔انہوں نے کہا ہے پاکستان کی قومی زبان اردو ہے ،اس کے علاوہ سندھی، پشتو،بلوچی،براہوی ،سرائیکی اور پنجابی زبانیں بھی بولی جاتی ہے۔

Leave a Reply