اسلام آباد ۔ 30 مئی (اے پی پی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر شہباز گل نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کے کورونا وائرس سے ہلاکتوں کے بیان میں اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ انہوں نے قوم کو بے وقوف سمجھ رکھا ہے،آپ جھوٹ بول کر لندن گئے،جس جماعت کا میعار یہ ہو کہ تین دفعہ وزیراعظم بننے والے شخص میں اتنی اخلاقی قوت نہ ہو کہ وہ سچ …
شہباز شریف نے قوم کو بے وقوف سمجھ رکھا ہے،وہ جھوٹ بول کر لندن گئے،جس جماعت کا میعار یہ ہے کہ تین دفعہ وزیراعظم بننے والے شخص میں اتنی اخلاقی قوت نہ ہو کہ وہ سچ بولے اور جھوٹ بول کر ملک سے بھاگ جائے،, ڈاکٹر شہباز گل

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 30 مئی (اے پی پی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر شہباز گل نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کے کورونا وائرس سے ہلاکتوں کے بیان میں اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ انہوں نے قوم کو بے وقوف سمجھ رکھا ہے،آپ جھوٹ بول کر لندن گئے،جس جماعت کا میعار یہ ہو کہ تین دفعہ وزیراعظم بننے والے شخص میں اتنی اخلاقی قوت نہ ہو کہ وہ سچ بولے اور جھوٹ بول کر ملک سے بھاگ جائے، ترس آتا ہے ان لوگوں پر جو اب بھی اس جھوٹ کو سنتے ہیں اور ان کو لیڈر مانتے ہیں،افسوسناک ہے۔ہفتہ کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ بد قسمتی سے پوری دنیا میں کورونا تباہی مچا رہا ہے۔آپ کے عزیز دوست مودی نے سخت ترین لاک ڈاؤن کر کے دیکھ لیا لیکن وہاں بھی بد قسمتی سے یہ اموات کا باعث بن رہا ہے۔ براہ مہربانی اس پر سیاست نہ کریں حکومت اور عوام کو اس سے نمٹنے دیں۔انہوں نے کہا کہ آپ خود اسمبلی تک نہیں آئے جس کا اجلاس آپ کے کہنے پر بلایا گیا۔








