شہرہ آفاق پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کی باکسنگ رنگ میں شاندار واپسی، کینیڈین باکسر فل لو گریکو کو بآسانی شکست دے کر فائٹ اپنے نام کرلی

لندن۔22 اپریل(اے پی پی)شہرہ آفاق پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف کینیڈین باکسر گریکو کو بآسانی شکست دے کر فائٹ اپنے نام کرلی۔ باکسر عامر خان دو سال کے بعد باکسنگ رنگ میں لوٹے اور آتے ہی عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک منٹ سے بھی کم وقفے میں حریف باکسر کو چاروں شانے چت کردیا۔ گزشتہ روز 31 سالہ …

لندن۔22 اپریل(اے پی پی)شہرہ آفاق پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف کینیڈین باکسر گریکو کو بآسانی شکست دے کر فائٹ اپنے نام کرلی۔ باکسر عامر خان دو سال کے بعد باکسنگ رنگ میں لوٹے اور آتے ہی عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک منٹ سے بھی کم وقفے میں حریف باکسر کو چاروں شانے چت کردیا۔ گزشتہ روز 31 سالہ عامر خان اور 33 سالہ کینیڈین باکسر فل لو گریکو کے درمیان برطانیہ کے شہر لیورپول میں مقابلہ ہوا، عامر خان نے تقریباً دو سال بعد رنگ میں واپسی کی اور مقابلہ شروع ہوتے ہی اپنے حریف پر دائیں اور بائیں طرف سے گھسوں کے تابڑ توڑ حملے کیے۔ باکسر عامر فائٹ کے آغاز سے ہی حریف باکسر پر حاوی ہوگئے وہ کینیڈین باکسر پر ایسے ٹوٹ پڑے کہ صرف 13 سیکنڈ کے اندر ہی اپنے حریف کو گھٹنوں کے بل گرا دیا تاہم 1 منٹ سے بھی کم وقت میں انہوں نے گریکو کو ناک آوٹ کردیا۔

مزید خبریں