تہران ۔14اکتوبر (اے پی پی):ایران نے کہا ہے کہ شہریوں کے تحفظ کے لیے کسی ریڈ لائن کا خیال نہیں کریں گے ۔ العربیہ کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے ایکس پر جاری بیان میں لکھا کہ ملک کے شہریوں کے تحفظ اور دفاع کے لیے کسی سرخ لکیر کا خیال نہیں کریں گے ۔
انہوں نے مزیدکہاکہ ہم نے ان دنوں جنگ کو روکنے کے لیے غیر معمولی کوششیں کی ہیں لیکن اپنے شہریوں کے تحفظ میں یہ کہنا ہے کہ ہمارے لیے ایسی کوئی ریڈ لائن ایسی نہیں جو ہمیں اپنے شہریوں کے دفاع سے روک سکے۔واضح رہے ایران کا یہ بیان اسرائیل کے کسی بھی لمحے ہو جانے والے متوقع حملے سے پہلے سامنے آیا ہے۔