جنیوا۔14اکتوبر (اے پی پی):عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ٹیڈروس اذانوم گیبریئس نےکہا کہ ڈبلیو ایچ او اور فلسطین ریڈ کریسنٹ آپریشن نے غزہ میں دو ہسپتالوں کو دوبارہ امدادی کارروائیاں فراہم کرنے میں کامیاب ہو گیا ہے۔ انہوں نے ایکس پر جاری پوسٹ میں لکھا کہ ڈبلیو ایچ او اور شراکت دار گزشتہ ہفتے 9 کوششوں کے بعد کل کمال عدوان اور الصحابہ ہسپتالوں تک پہنچنے میں کامیاب ہو گئے۔ …
ڈبلیو ایچ او، ہلال احمر نے غزہ کے ہسپتالوں میں دوبارہ طبی امداد فراہمی شروع کردی ہے ، ٹیڈروس اذانوم گیبریئس

مزید خبریں
جنیوا۔14اکتوبر (اے پی پی):عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ٹیڈروس اذانوم گیبریئس نےکہا کہ ڈبلیو ایچ او اور فلسطین ریڈ کریسنٹ آپریشن نے غزہ میں دو ہسپتالوں کو دوبارہ امدادی کارروائیاں فراہم کرنے میں کامیاب ہو گیا ہے۔
انہوں نے ایکس پر جاری پوسٹ میں لکھا کہ ڈبلیو ایچ او اور شراکت دار گزشتہ ہفتے 9 کوششوں کے بعد کل کمال عدوان اور الصحابہ ہسپتالوں تک پہنچنے میں کامیاب ہو گئے۔
انہوں نے کہا کہ ڈرائیوروں کو ذلت آمیز سکیورٹی اسکریننگ کا نشانہ بنایا گیا تھا اور یہاں تک کہ انہیں ایک چوکی پر عارضی طور پر حراست میں لیا گیا تھا جو کہ ناقابل قبول ہے۔








