شہر اور اس کے مضافاتی علاقوں میں صبح کے وقت شدید دھند چھائی رہی ، قومی شاہراہ پر حد نگاہ صفر سے50میٹر تک رہی ،ترجمان موٹر وے پولیس

لاہور۔17 دسمبر(اے پی پی )صوبائی دارالحکومت لاہور اور اس کے مضافاتی علاقوں موہلنوال، مراکہ، مانگا منڈی پھول نگر، جمبر اور پتوکی کے گردو نواح سمیت دیگر شاہرائوں پر بھی منگل کے روز شدید دھند چھائی رہی۔ترجمان موٹر وے پولیس سید عمران احمد نے بتایا کہ قومی شاہراہ پر رینالہ ،اوکاڑہ،ساہیوال، چیچہ وطنی،میاں چنوں،خانیوال ،ملتان،بستی ملوک،لودھراں،بہاولپور کے علاقوں میں دھند چھائی رہی جس سے ٹریفک کی آمد و رفت میں شدید …

لاہور۔17 دسمبر(اے پی پی )صوبائی دارالحکومت لاہور اور اس کے مضافاتی علاقوں موہلنوال، مراکہ، مانگا منڈی پھول نگر، جمبر اور پتوکی کے گردو نواح سمیت دیگر شاہرائوں پر بھی منگل کے روز شدید دھند چھائی رہی۔ترجمان موٹر وے پولیس سید عمران احمد نے بتایا کہ قومی شاہراہ پر رینالہ ،اوکاڑہ،ساہیوال، چیچہ وطنی،میاں چنوں،خانیوال ،ملتان،بستی ملوک،لودھراں،بہاولپور کے علاقوں میں دھند چھائی رہی جس سے ٹریفک کی آمد و رفت میں شدید مشکلات درپیش رہیں جبکہ کسی بھی ممکنہ حادثے کے پیش نظر موٹر وے پولیس قومی شاہراہ پر گاڑیوں کے آمد و رفت کا جائزہ لیتی رہی اور روڈ یوزرز کو اہم ہدایات بھی دیں۔صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت مسافر خانہ،احمد پور شرقیہ ،ترنڈہ محمد پناہ اور ظاہر پیر میں صبح کے وقت شدید دھند چھائی رہی۔ موٹر وے حکام کی جانب سے شدید دھند کے باعث مختلف مقامات پر موٹر وے کو بند کر دیاگیا، دھند کے باعث پروازوں کا شیڈول بھی متاثر ہوا، دھند کے باعث سڑکوں پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں جبکہ پنجاب کے وسطی اور جنوبی علاقے بھی شدید دھند کی لپیٹ میں رہے۔ترجمان موٹر وے عمران احمد نے بتایا کہ آئی جی موٹر وے کی طرف سے ہدایت کی گئی ہے کہ ڈرائیونگ کرنے والے افراد فوگ لائٹس کا استعمال لا زمی کریں اور محتاط طریقے سے ڈرائیونگ کریں،