لاہور۔30جنوری (اے پی پی):پی ایچ اے کی نگران پنجاب حکومت نے ایک سال کے دور شہر بھر میں 5 لاکھ سے زائد درختوں کی شجر کاری کی ۔
ترجمان پی ایچ اے کے مطابق انسداد سموگ کے لئے میاواکی جنگلات بنائے گئے اور ائرپورٹ کے نزدیک زتیون کا باغ لگایا گیا،اس کے علاوہ شہر کی سب سے بڑی سرکاری کمرشل نرسری بنائی گئی جس کا افتتاح وزیراعلی محسن نقوی نے کیا۔ انسداد سموگ کے لیے ملازمین میں برقی موٹر سائیکلیں تقسیم کرنے والا پہلا محکمہ بنا۔
جیلانی باغ میں اپنی طرز کا پہلا سرکاری بونسائی باغ کھولا گیا،شاہدرہ، سمن آباد، اکبر چوک سمیت متعدد انڈرپاسز کی خوبصورتی کیلئے ہارٹی کلچر کے کام کو مکمل کیا گیا، کھیلوں کے فروغ کیلئے دو دفعہ نیزہ بازی مقابلہ بازی کا انعقاد کیا گیا۔