لندن۔12اپریل (اے پی پی):ملکہ برطانیہ کے شوہر شہزادہ فلپ کی آخری رسومات 17 اپریل کو شاہی رہائش ونڈسر کاسل کے سینٹ جارج چیپل میں ادا کی جائیں گی جس کی تیاریاں جاری ہیں ۔ان کی آخری رسومات ٹی وی پر دکھائی جائیں گی ۔ برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق ملکہ برطانیہ کے شوہر ڈیوک آف ایڈنبرا شہزادہ فلپ9 اپریل کو انتقال کرگئے تھے۔ آخری رسومات کی ادائیگی تک شہزادہ …
شہزادہ فلپ کی آخری رسومات 17 اپریل کو ادا کی جائیں گی

مزید خبریں
لندن۔12اپریل (اے پی پی):ملکہ برطانیہ کے شوہر شہزادہ فلپ کی آخری رسومات 17 اپریل کو شاہی رہائش ونڈسر کاسل کے سینٹ جارج چیپل میں ادا کی جائیں گی جس کی تیاریاں جاری ہیں ۔ان کی آخری رسومات ٹی وی پر دکھائی جائیں گی ۔
برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق ملکہ برطانیہ کے شوہر ڈیوک آف ایڈنبرا شہزادہ فلپ9 اپریل کو انتقال کرگئے تھے۔ آخری رسومات کی ادائیگی تک شہزادہ فلپ کی میت کو ونڈسر کاسٹل کے پرائیویٹ چیپل میں رکھا جائے گا تاہم کورونا وائرس کی وبا کے باعث آخری رسومات کی ادائیگی میں لوگوں کی کم تعداد میں داخلے کی درخواست کا امکان ہے جبکہ اس موقع پر ملک بھر میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی جائے گی۔








