ریاض ۔23مارچ (اے پی پی):سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سےجنوبی افریقہ کے ہم منصب رونالڈ لامولا نے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق رابطے کے دوران خطے کی صورتحال اور اس حوالے سے کی جانے والی کوششوں پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔علاوہ ازیں سعودی نائب وزیرخارجہ انجینیئر ولید الخریجی سے اتوار کو ریاض میں اٹلی کے سفیر نے ملاقات کی۔ملاقات میں …
شہزادہ فیصل بن فرحان سے جنوبی افریقہ کے وزیر خارجہ کا ٹیلی فونک رابطہ، خطے کی صورتحال بارے تبادلہ خیال

مزید خبریں
ریاض ۔23مارچ (اے پی پی):سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سےجنوبی افریقہ کے ہم منصب رونالڈ لامولا نے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق رابطے کے دوران خطے کی صورتحال اور اس حوالے سے کی جانے والی کوششوں پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔علاوہ ازیں سعودی نائب وزیرخارجہ انجینیئر ولید الخریجی سے اتوار کو ریاض میں اٹلی کے سفیر نے ملاقات کی۔ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کا جائزہ، علاقائی صورتحال اور اس حوالے سے جاری کوششوں پر بات کی گئی۔








