شیخوپورہ ،چار ڈاکووٴں نے بیٹی کی شادی کا جہیز لوٹ لیا

187

شیخوپورہ۔ 28 جون (اے پی پی):شیخوپورہ کےتھانہ شرقپور شریف کی حدود میں کوٹ مظفر میں ڈکیتی کی واردات دن دھاڑے آتشیں اسلحہ سے لیس چا ڈاکو اہل خانہ کو یرغمال بنا کر 35 تولے طلائی زیورات اور 5 لاکھ نقدی ودیگر قیمتی سامان لے اڑے۔ ڈکیتی کی یہ واردات کوٹ مظفر کے رہائشی حاجی طارق کے گھر میں ہوئی جن کی بیٹی کی ایک ہفتہ بعد شادی تھی

اہل خانہ کا کہنا ہے کہ چاروں ڈاکو آتشیں اسلحہ سے لیس سادہ لباس میں ہمارے گھر میں داخل ہوئے اور انہوں نے اپنے آپ کو خفیہ پولیس کے اہلکار بتا کر ہمیں یرغمال بنایا اور ایک کمرے میں بند کر کے ہمارے گھر میں رکھا ہوا قیمتی سامان سیف الماریوں میں پڑا ہوا سونا اور نقدی لوٹ کر فرار ہو گئے جس میں 35 تولہ کے قریب طلائی زیورات اور پانچ لاکھ روپے نقدی اور 85 انچ کی ایل سی ڈی اور اس کے علاوہ دیگر مشینری وغیرہ بھی اٹھا کر لے گئے۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ گھر کے باہر ٹویوٹا کرولا نئی کار کھڑی رہی اور وہ چاروں ڈاکو لوٹ مار کرنے کے بعد اس گاڑی میں سوار ہو کر فرار ہو گئے