بھارت اور جنوبی افریقا کی خواتین ٹیموں کے درمیان ٹی ٹونٹی سیریز کا آغاز 5 جولائی سے ہوگا

نئی دہلی۔28جون (اے پی پی):بھارت اور جنوبی افریقا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 5جولائی بنگلورو میں کھیلا جائے گا۔اس سے قبل دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلی گئیں 3 ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز میزبان بھارتی خواتین ٹیم نے 0-3 سے اپنے نام کرلی تھی۔ بھارتی ویمنز ٹیم نے 16 جون کو ایم چناسوامی سٹیڈیم بنگلورو …

مزید خبریں

پاکستان کو سخاوت، رضاکارانہ خدمات اور معاشرتی خدمت کی اپنی دیرینہ روایات پر فخر ہے، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا انسانی ہمدردی کے عالمی دن کے موقع پر پیغام اسلام آباد۔19اگست (اے پی پی):نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ عالمی یومِ انسانی ہمدردی کے موقع پر پاکستان عالمی برادری کے ساتھ مل کر ان تمام انسانی خدمت گاروں اور رضاکاروں کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہے جو ضرورت کے وقت لوگوں کی مدد کے لیے خود کو وقف کردیتے ہیں۔ بدھ کو دفتر خارجہ کے مطابق انسانی ہمدردی کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ یہ دن ہمیں ہمدردی، خدمت اور آفات و دیگر ہنگامی حالات سے متاثرہ افراد کے ساتھ کھڑے ہونے کی اہمیت کی یاد دلاتا ہے۔ نائب وزیراعظم نے کہا کہ یہ اس عزم کی تجدید کا موقع بھی ہے کہ ہم اجتماعی طور پر کمزور اور متاثرہ طبقات کی مدد اور انسانیت کی خدمت کے لیے اپنا کردار ادا کرتے رہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو سخاوت، رضاکارانہ خدمات اور معاشرتی خدمت کی اپنی دیرینہ روایت پر فخر ہے، یہ اقدار ہمارے معاشرے میں گہری جڑیں رکھتی ہیں اور مشکلات کے وقت ہمیشہ ہمارے لوگوں کو متحد کرنے کا باعث بنی ہیں۔ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کے نتیجے میں آنے والی آفات کے حوالے سے ہمارے تجربے نے بارہا پاکستانی عوام کی استقامت، یکجہتی اور جذبۂ تعاون کو ثابت کیا ہے، شہریوں نے وفاقی اور صوبائی اداروں کے ساتھ مل کر متاثرہ آبادیوں کی مدد، امداد اور بحالی کی کوششوں میں بھرپور کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس موقع پر میں انسانی خدمت کے لیے سرگرم تمام افراد کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں اور ہمدردی، یکجہتی اور انسانیت کی خدمت کے اصولوں سے پاکستان کے عزم کا اعادہ کرتا ہوں

نائب وزیراعظم

نئی دہلی۔28جون (اے پی پی):بھارت اور جنوبی افریقا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 5جولائی بنگلورو میں کھیلا جائے گا۔اس سے قبل دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلی گئیں 3 ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز میزبان بھارتی خواتین ٹیم نے 0-3 سے اپنے نام کرلی تھی۔ بھارتی ویمنز ٹیم نے 16 جون کو ایم چناسوامی سٹیڈیم بنگلورو میں کھیلے گئے پہلے ون ڈے میچ میں جنوبی افریقا کی ویمن ٹیم کو 143 رنز سے شکست دی تھی ،19 جون کو کھیلے گئے دوسرے میچ میں 4 رنز جبکہ 23جون کو کھیلے گئے میچ میں مہمان جنوبی افریقا کی ٹیم کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز کلین سویپ کی تھی۔

تینوں ون ڈے میچز ایم چناسوامی سٹیڈیم بنگلورو میں کھیلے گئے تھے۔ تین ٹی 20 میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ 7جولائی اور تیسرا اور آخری ٹی 20 میچ 9 جولائی کو کھیلا جائےگا۔تینوں ٹی ٹونٹی میچز ایم چناسوامی سٹیڈیم بنگلورو میں کھیلے جائیں گے۔\932