شیخ رشید احمد کا اپنے روسی ہم منصب ولادمیر کولو کل ٹیو کا نیک خواہشات کے اظہار پر شکریہ

58

اسلام آباد۔30جنوری (اے پی پی):وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے اپنے روسی ہم منصب ولادمیر کولو کل ٹیو کا نیک خواہشات کے اظہار پر شکریہ ادا کرتے ہوۓ کہا ہے کہ وہ پاکستان اور روس کے مابین تعلقات کے مزید فروغ کے خواہاں ہیں، ہفتہ کو وزارت داخلہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق روس کے وزیر برائے داخلہ امور کے نام جوابی مراسلے میں وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ وہ روسی وزیر داخلہ کی طرف سے نیک خواہشات کے اظہار پر انکا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ روسی وزیر داخلہ نے روسی سفارت خانے کے تو سط سے بھیجے گۓ خصوصی مراسلہ میں وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشیداحمد کووزیرداخلہ بننے پر مبارک باد دی تھی اور انکے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا تھا، جوابی مراسلہ میں اپنے روسی ہم منصب کا شکریہ ادا کرتے ہوۓ وزیر داخلہ نے پاکستان اور روس کے درمیان تعلقات میں مزید فروغ کے لئے اپنی خواہشات کا اظہار کیا ہے