اسلام آباد۔26دسمبر (اے پی پی):وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان کے ساتھ نہایت خوشگوار اور تعمیری بات چیت ہوئی،پاکستان کو متحدہ عرب امارات کے ساتھ دیرینہ، مضبوط اور برادرانہ تعلقات پر فخر ہے۔ جمعہ کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک پوسٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ اپنے عزیز بھائی متحدہ عرب امارات کے صدر …
شیخ محمد بن زاید النہیان کے ساتھ نہایت خوشگوار اور تعمیری بات چیت ہوئی، پاکستان کو یو اے ای کے ساتھ دیرینہ، مضبوط اور برادرانہ تعلقات پر فخر ہے، وزیر اعظم شہباز شریف

مزید خبریں
اسلام آباد۔26دسمبر (اے پی پی):وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان کے ساتھ نہایت خوشگوار اور تعمیری بات چیت ہوئی،پاکستان کو متحدہ عرب امارات کے ساتھ دیرینہ، مضبوط اور برادرانہ تعلقات پر فخر ہے۔
جمعہ کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک پوسٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ اپنے عزیز بھائی متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان کا پاکستان کے سرکاری دورے پر استقبال کرنا میرے لیے باعث مسرت تھا جو نئے سال کی آمد کے موقع پر خوشیوں اور گرمجوشی میں اضافے کا باعث بنا۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے نہایت خوشگوار اور تعمیری بات چیت کی جس کے دوران دو طرفہ تعاون کے مختلف شعبوں کے علاوہ امن اور خوشحالی کے لیے کی جانے والی کوششوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان کو متحدہ عرب امارات کے ساتھ اپنے دیرینہ، مضبوط اور برادرانہ تعلقات پر فخر ہے جو میرے عزیز بھائی شیخ محمد بن زاید النہیان کی سرپرستی میں مزید مضبوط ہو رہے ہیں۔








